سرینگر/20جولائی:
جموں و کشمیر کے سابق چیف سکریٹری بی آر شرما نے جمعرات کو یونین ٹیریٹری کے ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف لیا۔جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں راج بھون میں شرما کو عہدے کا حلف دلایا۔
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یہاں راج بھون میں شرما کو عہدے کا حلف دلایا۔بی آر شرما کو گزشتہ ہفتے ریاستی الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا تھا۔ ان کے پیشرو کے کے شرما نے یکم فروری کو اپنی مدت پوری کی۔بی آر شرما 65 سال کی عمر تک ایس ای سی کے عہدے پر فائز رہیں گے۔
جموں خطے کے کٹھوعہ ضلع سے تعلق رکھنے والے 1984 بیچ کے آئی اے ایس افسر بی آر شرما نے 2015 سے 2017 تک سابقہ ریاست جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔وہ مرکزی وزارت داخلہ (MHA) میں ایڈیشنل سکریٹری کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر (CEO) کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
