سری نگر، 23جولائی:
سرحدی ضلع کپواڑہ کے کلاروس گاوں میں اتوار کی صبح 50سالہ خاتون پیر پھسل جانے کے نتیجے میں غرقآب ہوئی.
اطلاعات کے مطابق کلاروس کپواڑہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب پچاس سالہ خاتون جس کی شناخت بیگم جان کے بطو رہوئی ہے پیر پھسل جانے کے نتیجے میں دریا میں ڈوب گئی۔
معلوم ہوا ہے کہ مقامی لوگوں اور پولیس نے فوری طورپر امدادی کارروائی شروع کی اور بعد ازاں خاتون کی لاش باز یاب کی گئی۔