سری نگر، 26 جولائی :
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کے روز کرگل وجے دیوس کے موقع پر مادر وطن کے لئے اپنی جانیں قربان کرنے والے بہادر جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے کہا: ‘ہم ان بہادر جوانوں کی قربانیوں اور قوم کے تئیں خدمت کے لئے ہمیشہ ان کے مقرض رہیں گے’۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘کرگل وجے دیوس پر میں ان بہادر جوانوں اور افسروں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں جنہوں نے بہادری کا شاندار مظاہرہ کیا اور مادر وطن کے لئے عظیم قربانیاں پیش کیں’۔
ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ‘میں کرگل جنگ کے بہادروں کے کنبوں کے سامنے احترام سے جھکتا ہوں ہم ان بہادر جوانوں کی قربانیوں اور قوم کے تئیں خدمت کے لئے ہمیشہ ان کے مقرض رہیں گے’۔
