سری نگر، 26 جولائی :
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ کی صبح دراس میں واقع کرگل جنگ کی یاد گار کا دورہ کرکے سال 1999 کے جنگ میں اپنی جانیں قربان کرنے والے فوجی جوانوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے یاد گار پر پھول مالا چڑھائی اور اپنی جانیں نچھاور کرنے والے فوجی جوانوں کی یاد میں بنائی گئی یاد گار کے نزدیک مقبروں کا بھی دورہ کیا۔
موصوف وزیر دفاع نے ٹویٹ کرکے کہا: ‘دراس میں کرگل جنگ کی یاد گار پر ملک کے بہادر فوجی جونوں کو خراج عقیدت پیش کیا’۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ‘بھارتی مسلح افواج نے بہادری سے لڑا اور کئی فوجی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا قوم ان کی قربانیوں اور خدمات کا ہمیشہ مقروض رہے گی’۔
بتادیں کہ کرگل وجے دیوس پاکستان کے خلاف بھارت کی فتح کے یاد میں منایا جاتا ہے۔
