جموں، 27جولائی:
جموں وکشمیر کے رام بن ضلع کے بانہال علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے خخاتون کو ٹکر ماری جس وجہ سے اس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز بانہال ٹول پلازا کے نزدیک تیز رفتار ٹرک نے خاتون کو ٹکر مار کر شدید طورپر زخمی کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ آ س پاس موجود لوگوں نے خاتون کو علاج ومعالجہ کی کاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ وہاں پر جانبر نہ ہو سکی۔متوفی کی شناخت آمنہ بیگم کے بطور ہوئی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ۔
