سری نگر،27جولائی:
جنوبی کشمیر کے پدگام پورہ اونتی پورہ میں کرنٹ لگنے سے نوجوان برسر موقع ہی از جان ہوا جبکہ اس کا نزدیکی رشتہ دار شدید طورپر زخمی ہو ا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعرات کے روز پدگام پورہ اونتی پورہ میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب بلڈوزر پر ترسیلی لائن گر آئی جس وجہ سے دو افراد شدید طورپر زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے 18سالہ نوجوان کو مردہ قرار دیا۔
متوفی کی شناخت سہران احمد اور زخمی کی پہچان عبدالرشید ڈر کے بطور کی گئی ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔