جموں، 28 جولائی : جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے رامسو علاقے میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 3 امرناتھ جی یاتری زخمی ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ رام بن ضلع کے رامسو علاقے میں جمعہ کی صبح ایک گاڑی کے پلٹنے کے نتیجے میں تین امر ناتھ یاتری معمولی زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت آدرش کمار، منجو شرما ور انکوش شرما ساکنان جموں کے بطور ہوئی ہے۔
زخمیوں کو علاج معالجے کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔