جموں، 28 جولائی:
جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 2 ہزار 1 سو 55 یاتریوں پر مشتمل 26 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 95 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کمیپوں کے لئے روانہ ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 58 گاڑیوں میں 1 ہزار 4 سو 2 یاتری روانہ ہوئے جن میں 1128 مرد، 228 خواتین، 34 سادھو اور 12 سادھویں شامل تھیں۔
بالتل بیس کیمپ کے لئے 7 سو 53 یاتری روانہ ہوئے جن میں 532 مرد، 215 خواتین اور 6 بچے شامل تھے۔
ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد ساڑھے تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔
62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
