جموں،29جولائی:
جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ جی یاترا کے لئے یاتریوں کا کشمیر روانہ ہونے کا سلسلہ جوش و خروش سے جاری ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی صبح بھگوتی نگر بیس کیمپ سے 2 ہزارپچاس یاتریوں پر مشتمل7 2 واں جھتا کشمیر کے لئے روانہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ یہ یاتری 87 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں سخت سیکورٹی بندوبست کے بیچ ننون پہلگام اور بالتل بیس کمیپوں کے لئے روانہ ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ ننون پہلگام بیس کیمپ کے لئے 14سو 42یاتری جبکہ بالہ تل بیس کیمپ کے لئے 608یاتری روانہ ہوئے۔
ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد ساڑھے تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا جو ایک ریکارڈ ہے۔62 دنوں پر محیط یہ یاترا 31 اگست کو شرون پورنیما کے متبرک موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔