جموں،29جولائی:
جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع میں ایل او سی کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا۔اطلاعات کے مطابق پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر کھوکھری پوسٹ کے نزدیک ہفتے کی صبح ایک زور دار دھماکہکہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج نے فوری طورپر علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران کوئی قابل اعتراض شئے برآمد نہیں ہوئی۔فوجی ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ زیر زمین بارودی مواد زور دار دھماکہ کے ساتھ پھٹ گیا ۔انہوں نے مزید کہاکہ دھماکے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔