سری نگر،31جولائی:
شمالی ضلع بارہ مولہ میں ایک فوجی اہلکار نے اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی تمام کی۔ذرائع نے بتایا کہ شمالی ضلع بارہ مولہ میں فوجی کیمپ میں تعینات اہلکار نے پیر کی صبح ڈیوٹی کے دوران اپنی ہی سروس رائفل سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔
واقعہ کے فوراً بعد وہاں موجود دوسرے فوجی اہلکار اس کی طرف دوڑے اور اس کو خون میں غلطاں دیکھا۔انہوں نے اپنے زخمی ساتھی کو فوری طور نزدیکی فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
قابل ذکر ہے کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے یوگا اور آرٹ آف لیونگ کی سرگرمیاں متعارف کرانے کے باوجود بھی جموں وکشمیر میں تعینات سیکورٹی فورس اہلکاروں میں خودکشی کے رجحان میں کوئی کمی نہیں آرہی ہے۔