پلوامہ: جموں وکشمیر میں عسکریت پسندوں کے مالی مدد کرنے والے افراد کے خلاف قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کاروائیاں جاری ہے،جس کے تحت ایجنسی کی جانب سے آئے روز جموں وکشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیاں انجام دی جارہی ہیں۔ اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے قومی تحقیقاتی ایجنسی نے آج ضلع پلوامہ کے رہمو علاقے میں چھاپہ مار کارروائی کی، یہ چھاپہ مار کارروائی آج صبح سے ہی شروع کی گئی جو ابھی بھی جاری ہے۔ پولیس اور سی آر پی ایف کی مدد سے چھاپہ مارا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ چھاپہ مار کارروائی محمد اشرف کے گھر پر انجام دی جارہی ہے۔
یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ عسکری سرگرمیوں میں ملوث افراد اور ان کی عسکری سرگرمیوں میں مدد کرنے والے افراد کے گھر پر چھاپے مار کارروائی انجام دی جارہی ہیں۔ وہیں قومی تحقیقاتی ایجنسی کی طرف سے جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں تازہ چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہے۔ یہ چھاپے کس مقصد سے ڈالے جارہے ہیں اس حوالہ سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق این آئی اے نے ضلع کے دچھی پورہ علاقے میں ثاقب احمد ولد محمد مقبول کی رہائش گاہ پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
