سری نگر:
ڈی آئی جی آر پی رینج ڈاکٹر حسیب مغل، آئی پی ایس نے منڈی میں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ میٹنگ طلب کی اور بدھا امرناتھ یاترا کے ہموار انعقاد سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔سول سوسائٹی کے ممبران بھیمیٹنگ میں موجود تھے۔
انہوں نے ڈی آئی جی آر پی رینج کو درپیش مختلف مسائل مثلاً منڈی پونچھ روڈ کی خستہ حالی، سولر لائٹ کے ذریعے شہر کی روشنی، سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، متبادل نئی کالج روڈ کی دیکھ بھال وغیرہ کے بارے میں آگاہ کیا۔ڈی آئی جی آر پی رینج نے سول سوسائٹی کے تمام اراکین کو یقین دلایا کہ جہاں بھی ضرورت ہو گی وہاں پہلے سے نصب کیمروں کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے اور دیگر تمام مسائل متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھائے جائیں گے۔
ڈی آئی جی کے ساتھ ایس ایس پی پونچھ ایس ونے کمار، جے کے پی ایس، ایڈیشنل ایس پی پونچھ ایس ایچ مشیم احمد، ایس ایچ او منڈی انسپکٹر مختیار علی کے علاوہ سی آر پی ایف اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے افسران بھی تھے۔سول سوسائٹی منڈی نے جرائم اور خاص طور پر منشیات کی لعنت کو روکنے میں پونچھ پولیس کے اچھے کام کی تعریف کی۔ انہوں نے پولیس ٹیم کو پرامن اور کامیاب یاترا کے لیے ہر طرح کے تعاون کا یقین دلایا۔