جموں،31جولائی:
جموں وکشمیر کے راجوری ضلع میں ملی ٹینٹ معاون پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے اسے جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس کے ایک ترجما ن نے بتایا کہ راجوری کے تحصیل کوٹر ناکہ سے تعلق رکھنے والے محمد شبیر کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل 26جولائی کو اکبر حسین پر بھی پی ایس اے کے تحت کیس رجسٹر کیا گیا تھا۔
ان کے مطابق شبیر ایک بد نام زمانہ بالائی ورکر ہے اور اس سے غیر قانونی سرگرمیوں ملوث ہونے کی پادائش میں حراست میں لیا گیا ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ راجوری کی سفارش پر ملی ٹینٹ معاون کو پلک سیفٹی ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے جیل منتقل کیا گیا۔
