سری نگر، 4 اگست :جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ سرحدی ضلع کپوارہ امن اور ترقی کے راستے پر گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ کپوارہ اور یہاں کے لوگ پورے جموں وکشمیر کو ایک نئی سمت دینے کا کام کر رہے ہیں۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کے روز کپوارہ میں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘کپوارہ امن اور ترقی کے راستے پر آگے بڑھ رہا ہے اور یہاں کے لوگ پورے جموں وکشمیر کو نئی سمت دینے کا کام کر رہے ہیں’۔
منوج سنہا نے کہا کہ یہاں چار کروڑ روپیوں کی لاگت کا انڈور اسٹیڈیم بنا ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع ملے۔
انہوں نے کہا: ‘میں سمجھتا ہوں کہ اس اسٹیڈیم سے انتظامیہ کے ‘ہر دن کھیل، سب کے لئے کھیل’ پروگرام کو دوام ملے گا’۔
کپوارہ میں ٹورزم کی طرف دھیان نہیں دیا جا رہا ہے، سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا: ‘دھیان نہیں دیا گیا تھا اب دھیان دیا جا رہا ہے’۔
