سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی پونیہ تیتھی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ گرو دیو کی لافانی تخلیقات ہندوستان کی نسلوں کو تحریک دیتی رہیں گی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ٹویٹ کرکے کہا: ‘گرودیو رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا: ‘ان کے خیالات اور حکمت ہمیں اقدار کی قدر کرنے ترغیب دیتی ہیں اور راہ راست پر اکیلے چلنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں’۔ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ گرو دیو کی لافانی تخلیقات ہندوستان کی نسلوں کو تحریک دیتی رہیں گی’۔
رابندر ناتھ ٹیگور بنگالی زبان کے نوبل انعام یافتہ شاعر، فلسفی اور افسانہ نگار ہیں۔ آپ کو بنگالی زبان کا شیکسپئر بھی کہا جاتا ہے۔آپ 1861 میں کلکتہ میں پیدا ہوئے جبکہ 7 اگست 1941 کو کلکتہ میں ہی انتقال کر گئے۔
