سرینگر/ یوم آزادی کو جوش و خروش ساتھ منانے کے لئے ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے آج ٹی آر سی میں سول سوسائٹی اور تجارتی انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ انہوںنے شہریوں سے قومی تقریب کو فخر کے ساتھ منانے میں شرکت کرنے کی اپیل کی ۔
میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سری نگر محمد اعجاز اسد نے شرکت کی۔ ایس ایس پی، سری نگر؛ ایس ایس پی ٹریفک، ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کے علاوہ سول سوسائٹی اور تجارتی انجمنوں کے نمائندوں بشمول دکاندار، ہوٹل والے، ہاؤس بوٹ مالکان، شکارہ ایسوسی ایشن، ٹرانسپورٹرز وغیرہ بھی میٹنگ میں موجود تھے۔میٹنگ کے دوران، ڈویژن کمشنرنے پوری قوم کے لیے اس قابل فخر لمحے کو منانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یوم آزادی ہر شہری کو اپنے ملک پر فخر کرتا ہے اور ان میں حب الوطنی اور اتحاد کو پروان چڑھاتا ہے۔انہوں نے یوم آزادی کو جوش و خروش سے منانے میں سول سوسائٹی اور تجارتی انجمنوں کے کردار پر بھی روشنی ڈالی۔ڈویژن کمشنر نے کہا کہ جی 20 اور یاترا 2023 سمیت جموں و کشمیر میں منعقد ہونے والی دیگر بڑی تقریبات کی طرح اس سال بھی یوم آزادی کو سول سوسائٹی، تاجروں، نوجوانوں اور عام لوگوں کی شرکت کے ساتھ ایک بڑی تقریب کے طور پر منایا جائے گا۔
ڈویژن کمشنرنے ہر گھر کی چوٹی پر قومی پرچم لہرا کر ہر گھر ترنگا مہم کو کامیاب بنانے پر متاثر کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی پرچم لہرانے میں عوام کی بھرپور شرکت سے جشن کا ماحول پیدا ہوگا، شہریوں میں اتحاد کا جذبہ پیدا ہوگا اور ملک کی سالمیت کو فروغ ملے گا۔تاجروں اور سول سوسائٹی کے اراکین نے قومی تقریب میں بھرپور شرکت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اسے ملک کے لیے ایک بڑا لمحہ بنانے کے لیے ہر طرح سے مکمل تعاون اور حمایت کا یقین دلایا۔
