سری نگر: سپیشل تحقیقاتی یونٹ (ایس آئی یو) اونتی پورہ نے ہفتے کے روز اونتی پورہ کے وپلاون علاقے میں چھاپہ مار کر قابل اعتراض مواد ضبط کیا ہے۔
یہ چھاپہ ایف آئی آر نمبر 1/2023 آف جی آر پی اونتی کے سلسلے میں مارے گئے۔
ایس آئی یو کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ٹرر عناصر کے خلاف کریک ڈائون کو جاری رکھتے ہوئے ایس آئی یو اونتی پورہ نے وپلاون اونتی پورہ میں چھاپہ مارا۔
انہوں نے کہا کہ یہ چھاپہ ایف آئی آر نمبر 1/2023 آف جی آر پی اونتی کے سلسلے میں مارا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ چھاپہ شیخ سیار النثار ولد نثار احمد شیخ ساکن وپلاون اونتی پورہ نامی ملزم کے گھر پر مارا گیا جس دوران معیاری آپریشن طریقہ کار (ایس او پیز) پر عمل کیا گیا۔
بیان کے مطابق تلاشی کے دوران بینک پاس بک، جہاد سے متعلق اسلامی کتابیں اور قابل اعتراض مواد بر آمد کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ کہ یہ چھاپے ملزم کے دہشت گردی کے جرائم میں ملوث ہونے میں مزید شواہد جمع کرنے پر مارا گیا۔