جموں: ضلع جموں کے چٹھا علاقے میں بدھ کے روز ایک شخص اپنے بھائی کی رہائش گاہ پر ہونے والے کم شدت کے دھماکے میں زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جموں کے چٹھا علاقے میں ایک گھر میں موجود کم شدت کے دھماکہ خیز مواد کی وجہ سے دھماکہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ شک ہے کہ یہ مواد جانوروں کے غیر قانونی طور پر شکار وغیرہ جیسی سرگرمیاں انجام دینے کے لئے گھر میں جمع کیا گیا تھا۔زخمی شخص کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس نے اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔