• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

چندریان 3 کی کامیابی پر منوج سنہا اور سیاسی پارٹیوں نے اسرو کے سائنسدانو ں کو مبارکباد پیش کی

Online Editor by Online Editor
2023-08-23
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
چندریان 3 کی کامیابی پر منوج سنہا اور سیاسی پارٹیوں نے اسرو کے سائنسدانو ں کو مبارکباد پیش کی
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر، 23اگست:
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے چاند کے جنوبی قطب پر چندریان -3 کی کامیاب لینڈنگ کے لئے ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم (اسرو) کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ ان کی یہ حصولیابی بے مثال اور اہم سنگ میل ہے۔جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیوں نے بھی مشن کی کامیابی کے لئے اسرو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش ک کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق چندریان 3کی کامیاب لینڈنگ پر جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے اسرو کے سائنسدانوں کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کی ترقی میں اہم کامیابی اور ایک اہم سنگ میل ہے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا :”چندریان 3کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لئے اسرو کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں ۔“انہوں نے کہاکہ یہ کامیابی اسرو کے سائنسدانوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ چندریان 3کی چاند پر کامیاب لینڈنگ کے لئے سائنسدانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
سابق وزیرا علیٰ نے مزید کہاکہ ایسا پہلی بار ہوا جب کسی ملک نے چاند کے قطب جنوبی پر تحقیقاتی مشن بھیجا ہے۔پیپلز کانفرنس کے چیرمین سجاد غنی لون نے چندریان 3 کی کامیابی پر کہا کہ سال 2019میں ناکامی کے بعد اسرو نے آج دھماکہ دار واپسی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے آج بہت بڑی کامیابی حاصل کی ہے اوراس کے لئے اسرو کے سائنسدان مبارکباد کے مستحق ہیں۔اپنی پارٹی کے سربراہ الطاف بخاری نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا :”چندریان تین مشن کی کامیابی پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ وہ لمحہ ہے جس کا ہم سب کو بے صبری کے ساتھ انتظار تھا،جس طرح سے اسرو کے سائنسدانوں نے اس مشن کو پورا کیا وہ قابل تعریف ہے۔ “
دریں اثنا جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے لالچوک میں چندریان 3کی کامیابی پر لوگوں نے جشن منایا ۔لال چوک میں ایک بڑے اسکرین پر چندریان کی کامیابی لینڈنگ کو ایک بڑے اسکرین پر براہ راست دکھایا گیا جس کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی ایک بھیڑ امڑ پڑی تھی اور جوں ہی چندریان نے لینڈنگ کی تو لال چوک میں نوجوانوں نے جشن منایا ۔اس سے قبل آثار شریف درگاہ حضرت بل میں نماز ظہرین پر چندریان 3کی کامیابی کی خاطر خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

بھارت نے تاریخ رقم کردی، چندریان تھری کی چاند پر کامیاب سافٹ لینڈنگ

Next Post

نوگام میں جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش، تین خواتین سمیت پانچ گرفتار :پولیس

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
Next Post
نوگام میں جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش، تین خواتین سمیت پانچ گرفتار :پولیس

نوگام میں جسم فروشی کے ریکٹ کا پردہ فاش، تین خواتین سمیت پانچ گرفتار :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan