سری نگر/28؍اگست:
سابق ایم ایل سی اور جموںوکشمیر اَپنی پارٹی کے نائب صدر ظفر اِقبال خان منہاس نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
ظفر اقبال خان منہاس نے لیفٹیننٹ گورنر کو شوپیاں کے عوامی اہمیت کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا جن میں باغبانی شعبے کو فروغ دینا، آرمی کیمپ چنچمرگ شوپیاں سے دبجات تک سڑک کی تعمیر ، زرکان پُل کی تعمیر ،شاہ آباد میں ہائی سکول کی عمارت کی اَپ گریڈیشن ، شوپیان کے کنڈی علاقوں کی سکیمیں ، سیاحت کو فروغ دینا اور پی ایم اے وائی کی عمل آوری اورواٹر سپلائی کی اَپ گریڈیشن شامل ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سابق رُکن اسمبلی کو بات چیت کے دوران پیش کئے کئے گئے مسائل پر مناسب کارروائی کا یقین دِلایا۔