جموں،03ستمبر:
جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں درمیانی شب فوجی اہلکار کرنٹ لگنے سے از جان ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سانبہ میں فوج کی انجینئرنگ ونگ میں تعینات اہلکار جس کی شناخت 25سالہ دیپک پانڈے کے بطور ہوئی ہے کرنٹ لگنے سے شدید طورپر زخمی ہوا۔
معلوم ہوا ہے کہ زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوجی ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے قانونی لوازمات پورے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کی۔