پلوامہ/10؍ستمبر:
ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم نے اَمور نوجوان و کھیل کود محکمہ کے زیر اہتمام اَنڈر 17 کھلاڑیوں کے پہلے ہاکی ٹورنامنٹ کی اِفتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
یہ ٹورنامنٹ ناک آئوٹ کی بنیاد پر کھیلا جارہا ہے اور اِس میں صوبہ کشمیر کے تمام اَضلاع کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے خطاب کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا اور طلباء کی اِس طرح کی شرکت پر مسرت کا اِظہار کیا۔اُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ ضلعی اِنتظامیہ کی طرف سے بنائے گئے بنیادی ڈھانچے کا معقول استعمال کریں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اَپنے اَضلاع کی نمائندگی کریں بلکہ بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کر کے قومی کی نمائندگی کریں۔اُنہوں نے اِس طرح کے ٹورنامنٹ کے اِنعقاد پر یوتھ سروس اور محکمہ کھیل کو سراہا۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر منشیات کی بدعت پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرنے کے لئے اِنسداد منشیات کے حلف کی تقریب بھی منعقدکی گئی ۔