سری نگر: پولیس نے سری نگر کے پیر باغ علاقے سے تعلق رکھنے والے ماجد حیدری کو مبینہ مجرمانہ سازش اور دیگر الزامات کے پاداش میں گرفتار کیا گیا۔
سری نگر پولیس نے ٹویٹ کرکے کہا: ‘ سری نگر کی معزز عدالت کے حکم کی بنیاد پر آئی پی سی کی دفعات 120 B, 177, 386, 500 کے تحت پولیس اسٹیشن صدر میں ایک مقدمہ زیر نمبر 88/2023 درج کیا گیا’۔
ٹویٹ میں مزید کہا گیا: ‘ماجد حیدری ولد جہانگیر حیدری ساکن پیر باغ کو مجرمانہ سازش، ڈرانے دھمکانے، بھتہ خوری، غلط معلومات دینے اور ہتک عزت وغیرہ کے الزمات میں گرفتار کیا گیا’۔
پولیس نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں وضاحت کرتے ہوئے کہا: ‘یہ واضح کیا جاتا ہے کہ گرفتاری کے تمام قانونی طریقہ ہائے کار پر عمل کیا گیا جو قانون کے لحاظ سے لازمی ہیں’۔