سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گنڈول کوکرناگ کے جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جمعہ کو مسلسل تیسرے دن بھی تصادم آرائی جاری ہے۔
ادھر ذرائع کے مطابق جمعہ کو ایک اور فوجی جوان زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا جس سے اس انکاونٹر میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق گنڈول جنگل علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان جمعہ کو تیسرے روز بھی تصادم آرائی جاری رہی اور طرفین کے درمیان شدید فائرنگ اور بموں کی آوازیں بھی سنائی دی جا رہی تھیں۔