جموں، 18ستمبر:
سری نگر جموں شاہراہ پر ٹانگر رام بن کے نزدیک ڈمپرالٹ گیا جس وجہ سے اس میں سوار تین افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔
اطلاعات کے مطابق پیر شام دیر گئے ٹانگر رام بن کے نزدیک اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک ڈمپر ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گیا۔معلوم ہوا ہے کہ گر چہ آس پاس موجود لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا اور ڈمپر کے نیچے پھنسے ہوئے افراد کو باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت بہار الدین ، اومکار سنگھ اور بھری لال کے بطور ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ طبی لوازمات کی خاطر لاشیں ضلع ہسپتال رام بن منتقل کر دی گئیں ہیں۔دریں اثنا پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔