گاندربل۔ 19؍ ستمبر:
جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا نے آج گاندربل ضلع میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔قمریہ اسٹیڈیم میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع انتظامیہ، عوامی نمائندوں اور گاندربل کے عوام کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ جموںو کشمیر بنیادی ڈھانچے کی ترقی میں ایک نئے انقلاب کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے زیر التوا کئی منصوبے آج مکمل کر کے لوگوں کے لیے وقف کر دیے گئے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ “گزشتہ چار سالوں میں تیز رفتار ترقی اور جدید انفراسٹرکچر میں بے مثال سرمایہ کاری جموں کشمیر کی اقتصادی ترقی کی رفتار کو تشکیل دے رہی ہے اور لوگوں کی امنگوں کو ہوا دے رہی ہے۔2019 سے پہلے، تاخیر ایک معمول تھا۔ اب منصوبوں کی جلد تکمیل انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے جموںو کشمیر میں ایسے 1500 پروجیکٹ مکمل کیے ہیں جو 5 سے 20 سال سے زیر التوا تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے شہریوں کے لیے زندگی کی آسانی کو یقینی بنانے کے لیے کئی دہائیوں کے ترقیاتی خلا کو دور کرنے کے لیے یو ٹی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا۔الگ ضلع بننے کے بعد گاندربل کو کافی عرصے تک نظر انداز کیا گیا۔ جب ملک ترقی کی طرف گامزن تھا تو یہاں کے لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم تھے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بیہامہ میں بس ٹرمینل کمپلیکس جیسے پروجیکٹوں کا آج افتتاح کیا گیا ہے، انہیں ایک دہائی پہلے مکمل ہونا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہیو ٹی انتظامیہ نے ترقیاتی امور پر توجہ مرکوز کرنے اور معاشی سرگرمیوں کے بڑے میدان کے ذریعے خصوصی دھکا دینے کے لئے متعدد فعال اقدامات اٹھائے ہیں اور متنوع علاقوں سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔ہم سیاحت کے شعبے میں گاندربل کی ترقی کی صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے بھی سرشار کوششیں کر رہے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سونمرگ اب عالمی سیاحت کے نقشے پر ہے اور سیاحوں کی بڑھتی ہوئی آمد نے مقامی معیشت کو فروغ دیا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مختلف شعبوں میں نمایاں پیش رفت کرنے پر ضلع انتظامیہ گاندربل اور عوامی نمائندوں کو مبارکباد دی۔انہوں نے مقامی انتظامیہ کو روزگار کے شعبے میں کی جانے والی کوششوں اور مرد و خواتین میں خواندگی کے فرق کو کم کرنے کے لیے بھی سراہا۔خواتین کی خواندگی میں اضافہ جموں و کشمیر یو ٹی کی سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایک طاقت کا اضافہ ہوگا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کی انٹرپرینیورشپ اور سیلف ہیلپ گروپس میں ترقی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔گورنمنٹ ڈگری کالج میں وکلپ وینچر انکیوبیشن اینڈ نالج ایپلیکیشن لانچ پیڈ سینٹر کو ضلع کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے وقف کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ مرکز ممکنہ کاروباری افراد کو آئیڈیا انکیوبیشن، کاروبار کی ترقی اور اختراع کے لیے ایک سازگار ماحول فراہم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کاروباری سرگرمیوں کے سود مند اثرات معاشرے پر کئی گنا ہوں گے۔لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان عناصر کے بہکاوے میں نہ آئیں جو امن اور ترقی کے عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔