سرینگر۔ 19؍ ستمبر:
جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے دو روزہ لوک میلے کا افتتاح کیا اور ثقافتی اقدامات کی تعریف کی۔ اس میلے کا اہتمام ایک ثقافتی اکیڈمی نے سری نگر کے ٹیگور ہال میں کیا ہے۔ایل جی سنہا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’کلچرل اکیڈمی کی طرف سے اس طرح کے میلوں کا انعقاد ایک بہت ہی اچھا اقدام ہے جس سے نوجوان حصہ لے سکیں گے اور اپنی ثقافت کو اچھی طرح جان سکیں گے۔
کلچرل اکیڈمی کا بنیادی مقصد نوجوان فنکاروں کو ثقافتی پروگراموں کی طرف راغب کرنے اور نوجوانوں میں تھیٹر اور ادب کے علم کو یکساں طور پر برقرار رکھنے کے لئے اس طرح کے لوک میلوں کا انعقاد کرنا ہے اور لوک فنکاروں کو کچھ مدد اور خوشی کے کچھ لمحات فراہم کرنا ہے تاکہ مستقبل کی نسل کشمیر کو وادی کشمیر کے اس پرانے رقص کے بارے میں روشناس ہوسکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوک تھیٹر یا لوک رقص کشمیری ثقافت اور روایت کی ریڑھ کی ہڈی ہے جو عوام کے درمیان مشترکہ مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ماضی میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن اتنا مقبول نہیں تھا جس کے نتیجے میں لوک تھیٹر اور رقص لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے روزمرہ کے مسائل کو اجاگر کرنے میں زبردست کردار ادا کرتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شرکت کرنے والے فنکاروں اور سامعین کو امید ہے کہ اس قسم کے میلے مستقل بنیادوں پر منعقد کیے جائیں گے تاکہ فنکار فائدہ اٹھا سکیں اور ثقافتی سرگرمیوں کے بارے میں جان سکیں۔ کلچرل اکیڈمی کے سکریٹری بھرت سنگھ نے کہا “کلچرل اکیڈمی اس دو روزہ لوک میلے کا انعقاد کر رہی ہے تاکہ لوک فن اور ثقافت کو محفوظ رکھا جا سکے اور نوجوانوں کو اس طرح کے تہواروں میں حصہ لینے میں مشغول کیا جا سکے۔