سری نگر:پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ سیلف ہیلپ گروپس کے ساتھ وابستہ جموں وکشمیر کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان بے روز گار ہوئے ہیں۔انہوں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی کہ وہ مداخلت کرکے اس مسئلے کو حل کریں۔
موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔انہوں نے کہا: ‘جب سے یہ اسکیم ختم ہوئی ہے تب سے سیلف ہیلپ گروپس سے وابستہ جموں وکشمیر کے ہزاروں تعلیم یافتہ نوجوان بے رز گار ہوچکے ہیں’۔
ان کا پوسٹ میں کہنا تھا کہ سال 2020 میں تشکیل دی گئی ایک تحقیقاتی کمیٹی نے ابھی تک اپنی رپورٹ پیش نہیں کی ہے۔موصوفہ نے کہا: ‘ان ہنر مند ڈگری یافتہ نوجوانوں کو روز گار کے مواقع سے محروم رکھا جا رہا ہے’۔انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے درخواست کی کہ وہ مداخلت کرکے اس مسئلے کو حل کریں۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے سیلف ہیلپ گروپ اسکیم تشکیل دی گئی تھی۔