سرینگر /25ستمبر:
سرینگر میں مقیم فوج کے چنار کور کمانڈر اور جموں کشمیر پولیس سربراہ کی صدارت میں ایک مشتر کہ سیکورٹی میٹنگ فوجی ہیڈ کواٹر سرینگر میں منعقد ہوئی جس دوران سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے علاوہ اور انسداد دراندازی اور انسداد ملی ٹنسی کے گرڈ کو بڑھانے کیلئے کارروائی کے طریقہ کار پر غور و خوض کیا گیا ۔
سرینگر میں مقیم فوج کے چنار کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی اور جموں و کشمیر کے پولیس کے ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ نے سرینگر میں خفیہ ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کے ایک ملٹی ایجنسی کور گروپ کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔مشتر کہ اس میٹنگ میں میٹنگ میں سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور انسداد دراندازی اور انسداد دہشت گردی کے گرڈ کو بڑھانے کیلئے کارروائی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔اس مشتر کہ میٹنگ کا انعقاد بادامی باغ چھاؤنی میں فوج کے 15 کور ہیڈ کوارٹر پر ہوا ۔ فوج کے چنار کور نے ’ایکس ‘‘ پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ’چنار کور کے کمانڈر لیفٹنٹ جنرل راجیو گھائی اور ڈی جی پی جموں و کشمیردلباغ سنگھ نے آج سرینگر کے بی بی کینٹ میں انٹیلی جنس ایجنسیوں اور سیکورٹی فورسز کو شامل کرنے کیلئے ملٹی ایجنسی کور گروپ کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔
سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور سی ٹی ، سی آئی گرڈ کو بڑھانے کیلئے کارروائی کے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔خیال عہے کہ یہ اعلیٰ سطحی میٹنگ حالیہ دنوں میں جنوبی کشمیر کے کوکر ناگ جنگلات میں ایک طویل ملی ٹنٹ مخالف آپریشن کے بعد ہوئی ۔