کپوارہ کے مژھل سیکر میں دراندازی کی کوشش نام،2ملی ٹینٹ ہلاک
کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کےمژھل سیکٹر کے کمکڈ علاقے میں فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے دراندازی کو ناکام بناتے ہوئے 2دراندازوں کو ہلاک کردیا۔
فوج اور پولیس کی مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن ابھی بھی جاری ہے۔
کشمیر پولیس نے ٹویٹ کرکے اس کی جانکاری دی۔ کشمیر زون پولیس نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ’’کپواڑہ پولیس کے ذریعہ تیار کردہ ایک مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم نے مژھل سیکٹ رکے کمکڑعلاقے میں دراندازی کرنے والے ایک گروپ کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا، جس میں اب تک 2دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ علاقہ میں آپریشن جاری ہے۔۔‘‘
مہلوک ملی ٹینٹ کی تحویل سے 2اے کے47۔4میگزین ،90گولیاں ،01پاکستانی پستول ،1پائوچ، 2100پاکستانی روپے اور دیگراسلحہ و گولہ بارود کے علاوہ قابل اعتراض مواد بھی بر آمد کیا گیا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔