• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

جامع، اختراعی، ترقی یافتہ ہندوستان کی ضمانت کا بجٹ ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

Online Editor by Online Editor
2024-02-01
in اہم ترین, تازہ تریں, قومی خبریں
A A
حکومت پانی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے: مودی
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی، یکم فروری :
وزیر اعظم نریندر مودی نے سال 2024-25 کے عبوری بجٹ کو جامع اور اختراعی قرار دیا اور کہا کہ بجٹ میں 2047 کے ترقی یافتہ ہندوستان کی ضمانت ہےعبوری بجٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسٹر مودی نے جمعرات کو کہا کہ آج کا یہ عبوری بجٹ ایک جامع اور اختراعی بجٹ ہے اس بجٹ میں تسلسل کا یقین ہے یہ بجٹ ترقی یافتہ ہندوستان کے چاروں ستونوں نوجوان، غریب، خواتین اور کسانوں کو بااختیار بنائے گا یہ بجٹ ملک کے مستقبل کی تعمیر کا بجٹ ہے۔ یہ بجٹ 2047 کے ترقی یافتہ ہندوستان کی بنیاد کو مضبوط کرنے کا ضامن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں، نوجوان ہندوستان کی آرزوؤں کی، ہندوستان کی ینگ ایسپریشنز کی عکاسی ہے۔ بجٹ میں دو اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔ ریسرچ اور انوویشن پر ایک لاکھ کروڑ روپے کا فنڈ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ بجٹ میں اسٹارٹ اپس کو ملنے والی ٹیکس چھوٹ کی توسیع کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس بجٹ میں مالی خسارہ کو قابو میں رکھتے ہوئے کیپٹل ایکسپینڈیچر کو 11 لاکھ 11 ہزار 111 کروڑ روپے کی تاریخی اونچائی عطا کی گئی ہے۔ ماہرین اقتصادیات کی زبان میں کہیں تو یہ ایک طرح سے ’سویٹ اسپاٹ‘ ہے۔ اس سے ہندوستان میں 21ویں صدی کے جدید انفراسٹرکچر کی تعمیر کے ساتھ ہی نوجوانوں کے لیے بے شمار روزگار کے نئے مواقع تیار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں وندے بھارت اسٹینڈرڈ کی 40 ہزار جدید بوگیاں بنا کر، انہیں عام مسافر ٹرینوں میں لگانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس سے ملک کے الگ الگ ریل روٹ پر کروڑوں مسافروں میں آرامدہ سفر کا تجربہ بڑھے گا۔
مسٹر مودی نے کہا، ’’ہم ایک بڑا ہدف طے کرتے ہیں، اسے حاصل کرتے ہیں اور پھر اس سے بھی بڑا ہدف اپنے لیے طے کرتے ہیں۔ غریبوں کے لیے ہم نے گاؤوں اور شہروں میں 4 کروڑ سے زیادہ گھر بنائے ہیں۔ اب ہم نے 2 کروڑ مزید نئے گھر بنانے کا ہدف طے کیا ہے۔ ہم نے 2 کروڑ خواتین کو لکھ پتی دیدی بنانے کا ہدف طے کیا تھا۔ اب اس ہدف کو بڑھا کر 3 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کا کر دیا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت یوجنا نے غریبوں کی بہت مدد کی ہے۔ اب آنگن واڑی اور آشا ورکر، ان سب کو اس اسکیم کا فائدہ حاصل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں غریب اور متوسط طبقہ کو بااختیار بنانے، ان کے لیے آمدنی کے نئے مواقع بنانے پر بھی بہت زور دیا گیا ہے۔ روف ٹاپ سولر مہم میں ایک کروڑ خاندانوں کو سولر روف ٹاپ کے توسط سے مفت بجلی حاصل ہوگی۔ اتنا ہی نہیں، سرکار کو اضافی بجلی بیچ کر لوگوں کو 15 سے 20 ہزار سالانہ کی آمدنی بھی ہوگی اور یہ ہر فیملی کو ہوگی۔
وزیراعظم نے کہا کہ بجٹ میں جس انکم ٹیکس رمیشن اسکیم کا اعلان کیا گیا ہے، اس سے متوسط طبقہ کے قریب ایک کروڑ لوگوں کو بڑی راحت ملے گی۔ سابقہ حکومتوں نے عام لوگوں کے سر پر دہائیوں سے یہ بہت بڑی تلوار لٹکا رکھی تھی۔ آج اس بجٹ میں کسانوں کے لیے بھی بہت اہم اور بڑے فیصلے لیے گئے ہیں۔ نینو ڈی اے پی کا استعمال ہو، مویشیوں کے لیے نئی اسکیم ہو، پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کی توسیع ہو، اور آتم نربھر تلہن مہم ہو، اس سے کسانوں کی آمدنی بڑھے گی اور اخراجات میں کمی آئے گی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

چلہ خود نے آتے ہی اپنا جلوہ دکھا دیا ، پوری وادی سفید چادر کی لپیٹ میں

Next Post

عمرہ سے واپسی پر عمر عبداللہ کا سرینگر ائرپورٹ پر شاندار استقبال

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post
عمرہ سے واپسی پر عمر عبداللہ کا سرینگر ائرپورٹ پر شاندار استقبال

عمرہ سے واپسی پر عمر عبداللہ کا سرینگر ائرپورٹ پر شاندار استقبال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan