سری نگر،12فروری :
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پیر کو نیشنل کانفرنس (این سی) کے صدر اور موجودہ ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو منی لانڈرنگ سے متعلق ایک معاملے میں پوچھ گچھ کے لیے منگل کے روز سری نگر آفس پر طلب کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹر فاروق کو ای ڈی نے مبینہ منی لانڈرنگ سے متعلق پوچھ گچھ کے لیے 13فروری منگل کے روز ای ڈی دفتر واقع سری نگر آنے کوکہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبداللہ اس وقت جموں میں قیام کئے ہوئے ہیں لہذا منگل کے روز ای ڈی دفتر پر ان کی حاضری پر ابہام بنا ہوا ہے۔