سری نگر :وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے جمعرات کو کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ قانون ہندوستان میں رہنے والے کسی کی شہریت نہیں چھین لے گا۔
آسام کے بارپیٹا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ شہریت (ترمیمی) قانون ، مذہبی طور پر ستائے ہوئے لوگوں کو شہریت دے گا جو پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے2014 تک ہندوستان آئے تھے۔
راج ناتھ سنگھ بی جے پی کے حلیف آسوم گنا پریشد کے امیدوار پھنی بھوسن چودھری کےلئے مہم چلا رہے تھے، جو بارپیٹا لوک سبھا حلقہ سے انتخاب لڑ رہے ہیں، جس کی نمائندگی فی الحال کانگریس کے رُکن پارلیمان عبدالخالق کر رہے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ شہریت (ترمیمی) ایکٹ پر لوگوں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ قانون کسی بھی لوگوں کی شہریت نہیں چھینے گا۔ یہ صرف شہریت دے گا۔مرکز نے پیر کو شہریت (ترمیمی) ایکٹ2019 کو نافذ کیا، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے غیر دستاویزی غیر مسلم تارکین وطن کےلئے جو31دسمبر2014 سے پہلے ہندوستان آئے تھے، کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعے قانون پاس کیے جانے کے4 سال بعد قوانین کو مطلع کیا۔
راج ناتھ سنگھ نے ایودھیا مندر کی تقدیس کے ساتھ یہ بھی کہاکہ بھارت میں رام راجیہ کے قیام کو کوئی نہیں روک سکتا۔ (ایجنسیاں)
