سری نگر، 14 اپریل: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معمار آئین ہند ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر کو ان کے جنم دن پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ بابا صاحب کی سماجی مساوات اور انصاف کے لئے انتھک کوششیں نسلوں کو متحرک و متاثر کرتی رہیں گی موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اتوار کو اپنے ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں معمار آئین ہند بابا صاحب ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر کو ان کی جنم جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ‘۔
انہوں نے کہا: ‘ بابا صاحب کی سماجی مساوات اور انصاف کے لئے انتھک کوششیں نسلوں کو متحرک و متاثر کرتی رہیں گی’۔
بتادیں کہ ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈ کر 14 اپریل 1891 کو مدھیہ پردیش میں پیدا ہوئے۔ انہیں بابا صاحب کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔