جموں: نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل جناب سدانند وسنت نے آج جموں میں پولیس ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ شری آر آر سوین اور دیگر سینئر افسران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران، افسران نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے تحقیقات میں مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے اور دہشتگردی جیسی مذموم سرگرمیوں میں مدد کرنے یا ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے معاون ڈھانچے کا صفایا کرنے کے لئے کارگر اقدامات اٹھائے جانے پر زور دیا۔
جموں و کشمیر پولیس اور این آئی اے کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے وسائل اور تال میل کو یقینی بنانے کے لئے مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جائے ۔تاکہ اس باہمی تعاون سے تفتیش عمل میں بہتری کو مزید تقویت ملے گی اور انسداد دہشت گردی مہم کی مجموعی افادیت میں اضافہ ہوگا۔ اس دوران این آئی اے اور جموں و کشمیر پولیس کے درمیان صلاحیت سازی کے پروگرام کی پہل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پراے ڈی جی پی (ہیڈ کوارٹر/ کوآرڈینیشن) پی ایچ کیو شری ایم کے سنہا، اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر شری وجے کمار، اے ڈی جی پی جموں زون شری آنند جین، اے ڈی جی پی سی آئی ڈی شری نتیش کمار، آئی جی پی این آئی اے، شری وجے ساکھرے، ڈی آئی جی این آئی اے شری امیت کمار اورایس پی این آئی اے جموں شری سندیپ چودھری موجود تھے۔