• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, جون ۳۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا

Online Editor by Online Editor
2024-05-03
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے بین الاقوامی ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل اور برطانیہ میں قائم ‘اے ایل کیو ایس ٹی‘ کے مطابق رواں برس جنوری کے دوران انسداد دہشت گردی کی ایک خصوصی فوجداری عدالت میں مناہل العتیبی کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا گیا تھا۔اب ریاض حکومت نے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں کی ایک درخواست کا رسمی جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ العتیبی کو ’’دہشت گردی کے جرائم‘‘ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے سزا سنائی گئی ہے۔
انسانی حقوق کے دونوں گروپوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ العتیبی پر عائد کیے جانے والے الزامات ’’لباس کے انتخاب‘‘ کے حوالے سے ہیں اور انہوں نے سوشل میڈیا پر ’’مردانہ سرپرستی کے نظام‘‘ کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ سعودی عرب میں اب بھی تمام بڑے فیصلوں کے لیے کسی محرم یا مرد رشتہ دار کی رضامندی کی ضرورت ہوتی ہے۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دور میں’’مردانہ سرپرستی کے نظام‘‘ کے کچھ قوانین میں تو نرمی لائی گئی ہے لیکن بحیثیت مجموعی یہ قانون اپنی جگہ برقرار ہے۔
انسانی حقوق کے گروہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ نومبر 2022 میں گرفتاری کے بعد العتیبی کو ریاض کی جیل میں جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔گزشتہ برس اپریل تک تقریباً پانچ ماہ کے لیے العتیبی جبری طور پر لاپتہ رہیں۔
اپریل میں ہی العتیبی نے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور کہا کہ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔انسانی حقوق کے گروپوں نے کہا کہ جسمانی تشدد کے نتیجے میں العتیبی کی ایک ٹانگ بھی ٹوٹ گئی تھی اور انہیں صحت کی دیکھ بھال سے بھی محروم رکھا گیا تھا۔
سن 2017 میں ولی عہد بننے کے بعد سے محمد بن سلمان نے قدامت پسند مملکت میں اقتصادی اور سماجی اصلاحات کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے تاہم یہ مملکت اپنے ناقدین اور انسانی حقوق کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کی عہدیدار اور سعودی عرب کے امور کی نمائندہ بِسان فقیہ نے اس سزا کو ’’ایک خوفناک اور ظالمانہ ناانصافی‘‘ قرار دیا ہے۔

 

 

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

تمام سمارٹ پروجیکٹوں کو 45دنوں کے اندر اندر مکمل کیا جائے گا:

Next Post

شاہی دربار , شاہی خزانہ , شاہی نوکری کا پردہ فاش !

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post

شاہی دربار , شاہی خزانہ , شاہی نوکری کا پردہ فاش !

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan