سری نگر،02 جون: شہرہ آفاق سونہ مرگ کے تھجواس گلیشئر کا ایک حصہ ڈہہ جانے سے تین افراد برف کے نیچے آئے دو سیاحوں کو بچایا گیا تاہم مقامی شہری ہنوز لاپتہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کے روز سونہ مرگ کے تھجواس گلیشئر کی سیر وتفریح پر گئے دو سیاح اور ایک مقامی شہری اس وقت برف کے نیچے زندہ دفن ہو ئے جب گلیشئر کا ایک حصہ ڈہہ گیا۔
معلوم ہوا ہے کہ پولیس اور مقامی لوگوں نے فوری طورپر ریسکیو آپریشن شروع کیا جس دوران دو سیاحوں کو زندہ باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایک مقامی شہری ہنوز لاپتہ ہے جس کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی ہے۔