سری نگر،02 جون: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں آئندہ ایک ہفتے تک موسم خوشگوار رہنے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ 3سے 7جون تک بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہاکہ 2سے 3جون کو موسم جزوی یا کلی طورپر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے ۔
ان کے مطابق 4سے 7جون تک درمیانہ درجے کی بارشیں متوقع ہے۔محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 5 اور 6جون کو اپنے کھیت کھیلانوں اور باغوں میں آپریشنز معطل رکھیں۔ترجمان نے بتایا کہ صوبہ جموں کے میدانی علاقوں میں اگلے دو دنوں تک گرمی کا زور تھم جانے کا کوئی امکان نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 10سے 13جون تک وادی میں موسم خشک رہے گا۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت13.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت7.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت8.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت9.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت11.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔