• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home قومی خبریں

این ڈی اے کی میٹنگ میں پی ایم مودی لیڈر منتخب، سات جون کو ہو سکتی ہے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

Online Editor by Online Editor
2024-06-06
in تازہ تریں, قومی خبریں
A A
این ڈی اے کی میٹنگ میں پی ایم مودی لیڈر منتخب، سات جون کو ہو سکتی ہے پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ
FacebookTwitterWhatsappEmail

نئی دہلی: لوک سبھا انتخابات 2024 کے نتائج کے بعد نئی حکومت کی تشکیل کو لے کر دہلی میں سیاسی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی سرکاری رہائش گاہ پر این ڈی اے کے رہنماؤں کی میٹنگ ہوئی۔ جس میں پی ایم مودی کو متفقہ طور پر این ڈی اے کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ میٹنگ میں بہار کے وزیر اعلی اور جے ڈی یو کے صدر نتیش کمار اور ٹی ڈی پی کے صدر این چندرابابو نائیڈو کو پی ایم مودی کے قریب بیٹھے دیکھا گیا۔ جیتن رام مانجھی سمیت تقریباً تمام این ڈی اے پارٹیوں کے لیڈران بھی موجود تھے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے دیگر بڑے لیڈران نے بھی میٹنگ میں شریک تھے۔
این ڈی اے لیڈروں نے میٹنگ میں ایک قرارداد پاس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت کی عوامی فلاحی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے 140 کروڑ لوگوں نے پچھلے 10 سالوں میں ہر شعبے میں ترقی دیکھی ہے۔ تقریباً چھ دہائیوں کے بعد ملک کے عوام نے مسلسل تیسری بار کسی اتحاد کو مکمل اکثریت دی ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ این ڈی اے نے پی ایم مودی کی قیادت میں مکمل اتحاد کے ساتھ الیکشن لڑا اور جیتا۔ ہم سب نے متفقہ طور پر نریندر مودی کو اپنا لیڈر منتخب کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 7 جون کو این ڈی اے کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا جس میں مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا جائے گا۔ اسی دن پی ایم مودی صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کریں گے اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کریں گے۔
یہ جنگ ہم نے مل کر لڑی تھی…
شدریں اثنا، این ڈی اے کی میٹنگ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹی ڈی پی سربراہ چندرابابو نائیڈو نے کہا کہ میٹنگ اچھی رہی۔ این ڈی اے کا حصہ رہنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر ہم این ڈی اے کا حصہ نہیں ہیں تو پھر مل کر الیکشن کیسے لڑیں گے۔ ہم نے یہ جنگ اجتماعی طور پر لڑی۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں 33 لیڈروں کی شرکت، راہل-اکھلیش کی خوب ہوئی تعریف، ٹی ایم سی قائدین بھی رہے موجود

Next Post

نریندر مودی 8 جون کو عہدے و رازداری کا حلف لیں گے، تقریب میں کئی اہم عالمی رہنما مدعو

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
صدر جمہوریہ مرمو نے سترہویں لوک سبھا کو تحلیل کر دیا

ڈاکٹر سنگھ کو ان کی بے داغ سیاسی زندگی اور نر م مزاجی کے لیے یاد رکھا جائے گا: مرمو

2024-12-27
نریندر مودی،وزیر اعظم، ہند

ہندوستان اپنے سب سے ممتاز لیڈروں میں سے ایک کے انتقال پر سوگوار ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

مرمو، دھنکھر اور مودی نے اٹل بہاری واجپائی کو ان کی صد سالہ پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

2024-12-25
لوک سبھا انتخابات کے بعد ’’افسپا ‘‘ کی منسوخی پر غور کیا جائے گا ۔وزیر داخلہ

نکسلزم اور دہشت گردانہ تشدد سے نمٹنے میں سی آر پی ایف کا کردار قابل تعریف ہے : شاہ

2024-12-25
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
این ڈی اے کو تسیری مرتبہ واضح اکثریت، اتر پردیش، راجستھان اور مہاراشٹر میں بی جے پی کو دھچکا

نریندر مودی 8 جون کو عہدے و رازداری کا حلف لیں گے، تقریب میں کئی اہم عالمی رہنما مدعو

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan