• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home اہم ترین

کامیابی سے پرجوش انجینئر رشید ضمانت کے لیے دہلی عدالت کا رخ کریں گے

Online Editor by Online Editor
2024-06-07
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
کامیابی سے پرجوش انجینئر رشید ضمانت کے لیے دہلی عدالت کا رخ کریں گے
FacebookTwitterWhatsappEmail

سرینگر (جموں کشمیر) : جیل میں بند سابق ایم ایل اے عبد الرشید شیخ عرف انجینئر رشید، رکن پارلیمنٹ کے عہدے کا حلف لینے کے لیے عبوری ضمانت کے لیے دہلی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کا رخ کر رہے ہیں۔ انجینئر رشید نے 2013 میں ’’عوامی اتحاد پارٹی‘‘ (اے آئی پی) کی بنیاد رکھی تھی۔ انہوں نے بارہمولہ پارلیمانی سیٹ کے انتخابات میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ کو 2 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔

کالج میں زیر تعلیم انجینئر رشید کے فرزنداں نے اپنے والد کے لیے مہم چلائی۔ رشید نے شمالی کشمیر کی بارہمولہ نشست سے الیکشن میں حصہ لیا اور 472,481 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے حریف عمر عبداللہ نے اپنے درجنوں سینئر رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ پوری شدت اور وقت کے ساتھ ’’ہائی وولٹیج انتخابی / تشہیری مہم‘‘ چلانے کے باوجود 268,339 ووٹ حاصل کیے۔

اے آئی پی کے ترجمان فیروز بابا نے بتایا کہ رشید کے وکیل حلف لینے سے پہلے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔ انہوں نے کہا: ’’ہم نے آج ضمانت کی درخواست دائر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن دہلی کی عدالتیں تعطیلات کی وجہ سے بند ہیں۔ اگلے ہفتے تک، ہم درخواست دائر کر دیں گے کیونکہ فوری معاملات کے لیے چھٹیوں کے دوران عدالت ایک یا دو دن کے لیے کھلتی ہے۔‘‘

شمالی کشمیر کی لنگیٹ اسمبلی نشست سے دو بار ایم ایل اے منتخب ہوئے انجینئر رشید گزشتہ پانچ برسوں سے تہاڑ جیل میں بند ہے۔ ان پر نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے منی لانڈرنگ اور عسکریت پسندی کی مالی اعانت کا الزام عائد کیا ہے اور ان پر یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انجینئر رشید کو دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل اگست 2019 میں این آئی اے نے طلب کرکے جیل بھیج دیا تھا۔ ان کے دونوں بیٹوں اور والدین نے پارلیمانی انتخابات میں ان کی حیران کن جیت کے بعد ان کی جیل سے رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

مسجد حرم :کیسے رہتا ہےفرش ٹھنڈا

Next Post

وادی میں چیری پھل ( گیلاس ) کو درختوں سے اُتارنے کا کام جاری

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
امسال ژالہ باری سے چیری فصل کو بے تحاشا نقصان ہوا، کاشتکار

وادی میں چیری پھل ( گیلاس ) کو درختوں سے اُتارنے کا کام جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan