• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

دھان کی کاشت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر

اننت ناگ میں ’’ پیڈی ٹرانسپلانٹیشن فیسٹول ‘‘ میں شرکت کی

Online Editor by Online Editor
2024-06-13
in تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
دھان کی کاشت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر
FacebookTwitterWhatsappEmail

اننت ناگ/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج اننت ناگ کے بجی بہاڑہ میں’’پیڈی ٹرانسپلانٹیشن فیسٹول‘‘ میں شرکت کی۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں کسان کمیونٹی کو بااِختیار بنانے اور زراعت اور اس سے منسلک شعبے کی بحالی کے لئے یو ٹی انتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا کہ دھان کی کاشت جموں و کشمیر کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ہمارے کسان اپنے عزم کے ساتھ غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور زرعی روایت کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنرنے 5,013 کروڑ روپے کے جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) کو وقف کرنے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) اور اس کے 29 منصوبوں کو عملایا جا رہا ہے تاکہ ایک مضبوط اور تجارتی لحاظ سے قابل عمل زراعت اور اس سے منسلک شعبہ تشکیل دیا جا سکے۔
اُنہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایچ اے ڈی پی کے تحت حکومت کی پالیسیاں اور منصوبے معیشت ، مساوات اور ماحولیات کے اصولوں پر مبنی ہیں تاکہ جموں و کشمیر کو ترقی کے ایک نئے راستے پر گامزن کیا جاسکے جس سے شعبوں کی پیداوار کو تقریباً دوگنا کیا جاسکے ، برآمدات کو فروغ دیا جاسکے اور زراعت اور متعلقہ شعبوں کو دیرپا بنایا جاسکے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے کسانوں کو بہترین کاروباری بنانے کے لئے حکومت جموںوکشمیر کی طرف سے اُٹھائے جانے والے مختلف کلیدی مداخلتوں اور ضروری اقدامات کا بھی اِشتراک کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ صوبہ کشمیر میں اِس برس 1,27,167 ہیکٹر رقبہ دھان کی کاشت کے تحت لایا جائے گا اور خریف سیزن کے دوران کل 2,94,821 ہیکٹر خالص رقبہ زیر کاشت ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اہم معلومات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنائیں ، اِختراعی ٹیکنالوجیوں کو فروغ دیں اور زرعی پیداوار کو بہتر بنانے کے لئے تنوع اور بین الفصلی کے اِمکانات کو بروئے کار لائیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنتظامیہ جلد ہی کسان سمپرک ابھیان 3.0 شروع کرنے جا رہی ہے۔
اُنہوں نے زراعت اور متعلقہ شعبوں میں جموں و کشمیر کے تعلیم یافتہ نوجوانوں ، ماہرین ، ملازمین اور کسانوں کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی۔
لیفٹیننٹ گورنرنے محکمہ صنعت کو زمین کا ایک بڑا حصہ فراہم کرنے اور ضلع میں سی اے سٹوروںکے قیام میں سہولیت فراہم کرنے پر ضلع انتظامیہ اننت ناگ کی ستائش کی۔اُنہوں نے جبلی پورہ فروٹ منڈی کی ترقی سے متعلق مسائل کو حل کرتے ہوئے کہا کہ اِس سلسلے میں پروجیکٹ کو منظوری دی گئی ہے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے ایچ اے ڈی پی کے تحت قائم 3.13 کروڑ روپے مالیت کے مختلف کمپونٹس کا اِی۔ اِفتتاح کیا۔ اُنہوں نے مختلف محکموں اور کسانوں کی جانب سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا اور مختلف سکیموں کے تحت مستحقین کو منظوری نامے تقسیم کئے۔اِس موقعہ پرترقی پسند کسانوں نے بھی اپنی کامیابی کی کہانیاں کا اشتراک کیا اورسپوٹ اور مدد کے لئے اِنتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
اِس موقعہ پر چیئرمین ڈی ڈی سی اننت ناگ محمد یوسف گورسی،پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار شیلندر کمار، آئی جی پی کشمیر ودھی کمار بردی،ضلع ترقیاتی کمشنراننت ناگ ڈاکٹر سید فخرالدین حامد،سربراہان، سینئر افسران، کسان، شراکت دار اور لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔اسٹیک ہولڈرز اور لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

جموں وکشمیر نے بھیڑ شعبے کو بڑھانے کیلئے نیوزی لینڈ کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دیا

Next Post

قربانی کا بکرا

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

صدر جمہوریہ ہند نے 12 سالہ کشمیری گلوکار کو پی ایم بال پراسکر سے نوازا

2024-12-27
ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

ریلوے نے جموں و کشمیر میں ہندوستان کے پہلے کیبل اسٹیڈ ریل پل پر الیکٹرک انجن کا ٹرائل رن کیا

2024-12-27
الیکٹرک گاڑیاں ملک میں ’خاموش انقلاب‘ لا رہی ہیں: پی ایم مودی

تاریخ سے لے کر آج تک نوجوانوں کی توانائی نے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے: مودی

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
Next Post

قربانی کا بکرا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan