جموں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہفتہ کو 29 جون کو شروع ہونے والی امرناتھ یاترا کے لئے مختلف ایجنسیوں اور سول انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اعلی سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔ چیف سکریٹری اتل ڈلو، ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوائن کے ساتھ ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون آنند جین اور جموں کے تمام 10 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ایس ایس پیز نے میٹنگ میں حصہ لیا جو 3گھنٹے سے زائد عرصے تک جاری رہی ۔ اجلاس میں نیم فوجی دستوں اور سیکیورٹی اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔عہدیداروں نے بتایا کہ ایل جی نے ہر ضلع کا باےک بینی سے جائزہ لیا، جہاں سربراہان اپنے اپنے علاقے میں سیکورٹی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے منصوبوں کے بارے میں انہیں بریف کرتےرہے۔ ایل جی نے واقعہ سے پاک امرناتھ یاترا پر بھی زور دیا اور عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ملک دشمن عناصر پر اضافی نظر رکھیں اور “مشن موڈ” میں کام کریں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مربوط انداز میں فوری ردعمل کو یقینی بنائیں۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے 16 جون کو جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جہاں امرناتھ سیکورٹی انتظامات کو بھی حتمی شکل دی گئی۔ ایل جی منوج سنہا نے سیکورٹی جائزوں کی ایک سیریز اور انسداد دہشت گردی کے ردعمل کو حتمی شکل دینے کے لیے سری نگر میں یونیفائیڈ ہائی کمان کی میٹنگ کی بھی صدارت کی۔9 جون کے بعد سے جموں ڈویژن کے ریاسی، کٹھوعہ اور ڈوڈہ میں چار مقامات پر دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں، ان واقعات میں نو یاتری اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک جوان، اور ایک عام شہری اور کم از کم سات سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔ اہلکار زخمی ہوئے.وادی کشمیر کے مقابلے میں جموں گزشتہ دو دہائیوں میں بڑی حد تک عسکریت پسندانہ سرگرمیوں سے پاک رہا ہے۔ 2021 کے وسط سے، جموں کے علاقے میں کم از کم 26 بڑے دہشت گرد حملے ہو چکے ہیں۔52 روزہ یاترا اننت ناگ میں روایتی 48 کلومیٹر ننوان-پہلگام راستے اور گاندربل میں 14 کلومیٹر چھوٹے لیکن مشکل بالتل راستے سے 29 جون کو شروع ہوگی۔