• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home مقامی خبریں

کولگام تصادم :چار ملی ٹینٹ اور ایک  فوجی ہلاک، آپریشن ہنوز جاری

Online Editor by Online Editor
2024-07-06
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
کولگام تصادم :چار ملی ٹینٹ اور ایک  فوجی ہلاک، آپریشن ہنوز جاری
FacebookTwitterWhatsappEmail

سری نگر،06جولائی:جنوبی ضلع کولگام کے چینی گام فرصل اور موٹر گام میں دو الگ الگ تصادم آرائیوں میں ایک فوجی جوان اور چار ملی ٹینٹ مارے گئے ۔

معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع العریض علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے موٹر گام میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ جوں ہی سلامتی عملے کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع  کی چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران شدید گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی فائرنگ میں ایک فوجی جوان زخمی ہوا جس کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ابھی موٹر گام کولگام میں تصادم کی خبر کانوں میں گونج ہی رہی تھی کہ چار کلومیٹر کی دوری پر واقع چینی گام فرصل میں بھی سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین تصادم شروع ہوا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ چینی گام میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں چار ملی ٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔حکام کے مطابق چینی گام میں چار ملی ٹینٹوں کی لاشیں دکھائی دی ہیں اور وہاں پر فائرنگ کا سلسلہ ہنوز جاری ہے ۔

اس سے قبل پولیس نے ایکس پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایاکہ کولگام کے موٹر گام اور چینی گام فرصل میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم شروع ہوا ہے۔واضح رہے کہ سالانہ امر ناتھ یاترا کے حوالے سے کشمیر میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے بیچ کولگام میں دو مقامات پر تصادم آرائیوں کے دوران چار ملی ٹینٹ مارے گئے ۔

یہ رپورٹ فائل کرنے تک کولگام کے چینی گام فرصل اور موٹر گام میں ملی ٹینٹ مخالف آپریشنز جاری تھا ۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

الیکشن کمیشن 10 جولائی کو جموں و کشمیر کے ڈی ای اوز کے ساتھ انتخابی تیاریوں بارے میٹنگ کرے گا

Next Post

جے پی نڈا نے کی کانگریش کی تنقید، مودی حکومت کی ستائش

Online Editor

Online Editor

Related Posts

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

میرواعظ نے سیاحوں کے لیے گھروں اور مساجد کو کھولنے پر کشمیریوں کی ستائش کی

2024-12-29
سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

سری نگر نے موسم کی پہلی برف باری کا خیر مقدم کیا

2024-12-27
سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

سال 2024: جموں و کشمیر کی سیاسی تاریخ میں منفرد حیثیت کا حامل سال

2024-12-27
’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کا انتقال

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے لوگوں کی شکایات سنیں

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
Next Post
بی جے پی کے صدر جے پی نڈا راجیہ سبھا میں قائد ایوان مقرر

جے پی نڈا نے کی کانگریش کی تنقید، مودی حکومت کی ستائش

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan