جموں،07جولائی:راجوری کے منجاکوٹ میں فوجی کیمپ کے نزدیک فائرنگ کے واقعے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوا ہے۔
معلوم ہواہے کہ سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے منجاکوٹ علاقے میں درمیانی شب فوجی کیمپ کے نزدیک گولیاں چلیں جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ زخمی جوان کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کا واقع پیش آنے کے بعد فوج اور پولیس نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میںلے کر بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کیا ہے۔
فوج کی جانب سے ابھی تک اس بارے میں کوئی جانکاری فراہم نہیں کی گئی کہ آیا یہ ملی ٹینٹ حملہ تھا یا حادثاتی گولی چلنے کے نتیجے میں اہلکار زخمی ہوا ۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔