نئی دہلی :پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 22 جولائی سے شروع ہوگا اور 12 اگست تک جاری رہے گا۔
پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا ،”عزت مآب صدر جمہوریہ نے بجٹ اجلاس کے لئے دونوں ایوانوں کے اجلاس 22 جولائی سے 12 اگست تک بلانے کی حکومت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے”۔
مسٹر رجیجو نے کہا کہ سال 2024-25 کا بجٹ 23 جولائی کو پیش کیا جائے گا۔