سری نگر، 7 جولائی :جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے شری جگن ناتھ جی کی رتھ یاترا کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ جگن ناتھ جی سب کو اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی عطا فرمائے۔
موصوف لیفٹیہننٹ گورنر نے اتوار کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں شری جگن ناتھ جی کی یاترا کے مقدس موقع پر تمام لوگوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
انہوں نے دعا کی: ‘جگن ناتھ جی سب کو اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی عطا فرمائے’۔
قابل ذکر ہے کہ شری جگن ناتھ رتھ یاترا ہندو مذہب کے اہم تہواروں میں سے ایک ہے جس کی ہندو مت میں بڑی مذہبی اہمیت ہے۔