جموں: خصوصی عدالت نے ہفتے کے روز سینئر کشمیری وکیل میاں قیوم کو 14 دن عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔میاں قیوم کو ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے 25 جون کو سری نگر میں ایڈوکیٹ بابر قادری کے قتل کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیا تھا۔ قادری کو عسکریت پسندوں نے ستمبر 2020 میں سری نگر شہر کے حول علاقے میں قتل کیا تھا۔
ہفتے کے روز میاں قیوم کو اسپیشل جج جتندر سنگھ جموال کی عدالت میں ان کے دوسری تحویل کی مدت ختم ہونے کے بعد پیش کیا گیا۔ عدالت نے انہیں 20 جولائی تک عدالتی تحویل میں بھیج دیا۔