جموں،09جولائی(یو این آئی)جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کٹھوعہ دہشت گردانہ حملے میں جاں بحق ہوئے فوجی اہلکاروں کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ۔
انہوں نے کہا ’میں فوجی جوانوں کی بہادری کو سلام پیش کر تاہوں جنہوں نے کٹھوعہ میں ایک خوفناک دہشت گردانہ حملے میں اپنی قیمتی جانیں گنوائیں۔ ‘
منوج سنہا نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی مربوط کارروائیاں جاری رہیں گی اور اس حملے کے ذمہ داروں کو جلد ہی سخت سزا دی جائے گی۔