• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper
ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Chattan Daily Newspaper
No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار
Home عالمی خبریں

عالمی سطح پر تیل کی طلب سست ہوتی جا رہی ہے، آئی ای اے

Online Editor by Online Editor
2024-07-12
in تازہ تریں, عالمی خبریں
A A
عالمی سطح پر تیل کی طلب سست ہوتی جا رہی ہے،  آئی ای اے
FacebookTwitterWhatsappEmail

ویب ڈیسک

رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں عالمی تیل کی طلب میں کمی آئی ہے جس کے باعث سالانہ شرح نمو 710,000 بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق بین الاقوامی توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ تیل کی طلب میں کمی کی وجہ میں الیکٹرک گاڑیوں کا بڑھتا ہوا رحجان اور حالیہ اقتصادی سرگرمیاں کارفرما ہے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی(آئی ای اے) نے تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے بعد رواں سال کی دوسری سہ ماہی کی طلب میں سب سے سست اضافہ تھا۔
دوسری جانب تھنک ٹینک نے 2024 میں تیل کی طلب میں 970,000 بیرل یومیہ اضافے کی پیش گوئی بھی کی ہے جو گزشتہ ماہ اس کے نقطہ نظر سے بڑی حد تک تبدیل نہیں ہوئی۔
انرجی ایجنسی کی طرف سے کی گئی پروجیکشن اوپیک کے نقطہ نظر سے متصادم ہے اور تیل پیدا کرنے والے اتحاد 2024 اور 2025 میں مانگ میں مضبوط اضافے کی توقع کر رہے ہیں۔
اوپیک نے اپنی ماہانہ رپورٹ میں 10 جون کو کہا ہے کہ چین، مشرق وسطیٰ، انڈیا اور لاطینی امریکہ سمیت عالمی تیل کی طلب میں 2.25 ملین بیرل یومیہ اور 2024 اور 2025 میں 1.85 ملین بیرل یومیہ اضافہ ہوگا۔
2024 اور 2025 میں عالمی منافع اوسطاً 10 لاکھ بیرل یومیہ سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
انرجی تھنک ٹینک نے مزید انکشاف کیا ہے کہ جون میں عالمی تیل کی سپلائی 150,000 بیرل یومیہ اضافے سے 102.9 ملین بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
تجزیہ میں یہ بھی پیش گوئی کی گئی ہے کہ انٹرنیشل ریفائنری 2024 میں 950,000 بیرل سے 83.4 ملین بیرل یومیہ تک بڑھ جائے گی اور آئندہ سال 630,000 بیرل سے 84 ملین بیرل یومیہ تک پہنچ جائے گی۔
تیل کی طلب میں اضافے میں آئی ای اے کی متوقع سست روی کے درمیان اوپیک مستقبل کے بارے میں پرامید ہے اور پروڈیوسرز کے اتحاد کا خیال ہے کہ اس کی پیش گوئی زیادہ درست ہے۔
اوپیک کے سیکرٹری جنرل ھیثم الغیث نے جون میں بین الاقوامی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا سفر اور سیاحت کے شعبے میں بحالی کی وجہ سے تیل کی مسلسل طلب بڑھے گی۔
مارکیٹ میں تیل کی فراہمی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔
ھیثم الغیث نے مزید کہا کہ بنیادی باتوں پر توجہ مرکوز رکھنا ضروری ہے۔ ہم اقتصادی ترقی ، تیل کی سپلائی اور ڈیمانڈ کو دیکھتے ہیں اور ہمیں اب بھی یقین ہے کہ تیل کی مانگ مناسب ہے۔
انہوں نے مزید کہا ’ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال تیل کی طلب کے لیے اوپیک کی پیش گوئی بہترین تھی اور وہ تمام لوگ جنہوں نے اوپیک کی پیش گوئی پر تنقید کی وہ سال بھر اپنی اشاریے درست کرتے رہے۔

 

Online Editor
Online Editor
ShareTweetSendSend
Previous Post

احترام محرم اور پیغام محرم

Next Post

اسرائیل غزہ پر قبضہ نہ کرے، جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے: صدر بائیڈن

Online Editor

Online Editor

Related Posts

’نفرت کے بازار میں محبت کی دکان کھولنے آیا ہوں‘ : راہل گاندھی

ڈاکٹر سنگھ کے انتقال سے میں نے اپنا رہنما کھو دیا: راہل

2024-12-27
ایک دو دن میں لیجسلیچر پارٹی کی میٹنگ طلب کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ کیا جائے گا :عمر عبداللہ

وزیرا علیٰ عمر عبداللہ کی سربراہی میں ممبران اسمبلی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ

2024-12-27
وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

وزیر اعلیٰ کا بون اینڈ جوائنٹ اور چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ 

2024-12-25
مونیکا کوہلی جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل مقرر

خواتین وکلا عدالت میں چہرہ ڈھانپ کر پیش نہیں ہو سکتیں: جموں کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ

2024-12-23
صدر دروپدی مرمو نے مختلف ریاستوں کے گورنر مقرر کیے، بنواری لال کا استعفیٰ قبول کیا

جمہوریہ کی قیادت میں قوم وجے دیوس کے موقع پر 1971 کی جنگ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کررہی ہے:مرمو

2024-12-17
محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

محبوبہ نے ‘ون نیشن ون الیکشن’ کی مخالفت کی، پی ڈی پی صدر نے کہا این ڈی اے ہندوستان کے آئین کو تباہ کر رہی ہے

2024-12-15
اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

اسرائیل کے چند گھنٹوں میں شام پر 60 سے زائد میزائل حملے

2024-12-15
غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

غزہ: اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 50 سے زائد فلسطینی جاں بحق

2024-12-13
Next Post
ڈونلڈ ٹرمپ ’امریکی ریاست کی بنیادوں‘ کے لیے خطرہ ہیں: صدر بائیڈن

اسرائیل غزہ پر قبضہ نہ کرے، جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے: صدر بائیڈن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • ePaper

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • کھیل
  • اداریہ
  • کالم
    • رائے
    • ادب نامہ
    • تلخ وشیرین
    • جمعہ ایڈیشن
    • گوشہ خواتین
    • مضامین
  • شوبز
  • صحت و سائنس
  • آج کا اخبار

© Designed Gabfire.in - Daily Chattan